پاکستان بھر کے تاجروں کا فرانسیسی اشیاء کے کاروبار کے بائیکاٹ کا اعلان

لاہور (پی این آئی) انجمن تاجران پاکستان کے صدر خالد پرویز نے ملک بھر کے تاجروں سے اپیل کی ہے کہ وہ فرانسیسی مصنوعات کی خریدو فروخت کا مکمل بائیکاٹ کریں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش اور اس پر فرانسیسی صدر کا گستاخانہ بیان نے امت مسلماں کے جذبات کو ٹھیس

پہنچائی ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت تمام مسلم ممالک کو اپنے اپنے ملکوں سے فرانسیسی سفیر کو باہر نکال کر فرانسیسی سفارتخانے بند کردینے چاہئیں۔ خالد پرویز نے بالخصوص امتیاز مال کے دکانداروں کو اپیل کی کہ وہ فوری طور پر اپنی اپنی دکانوں سے فرانسیسی میک اپ کا سامان، پرفیوم اور دیگر اشیاء ہٹا دیں۔

close