ریڈیو پاکستان میں بےروزگاری کا سونامی آ گیا، 749 ملازمین نوکریوں سے نکال دیئے گئے،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (پی این آئی) ریڈیو پاکستان میں بےروزگاری کا سونامی آ گیا، 749 ملازمین نوکریوں سے نکال دیئے گئے،نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،تبدیلی سرکارکی جانب سے ایک کروڑنوکریاں دینے کی بجائے الٹاروزگارچھیننے کاعمل وقفے وقفے سے ملک بھر میں جاری ہے۔بے روزگاری کاسونامی اب کی

بارریڈیو پاکستان میں داخل ہوگیاہے جس کے نتیجے میں 749ملازمین فارغ کردیئے گئے۔منگل کوجاری کئے گئے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق ریڈیو پاکستان سےکنٹریکٹ ملازمین کو نکال دیا گیا ہے۔ان میں شعبہ پروگرام سے531، شعبہ نیوز سے 177ر نیوز کرنٹ افیئرز کے ساتھ ویب ڈیسک کو ملا کر 41 ملازمیں کو نوکری سے فارغ کیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close