مسلم کانفرنس کے قائد وسابق وزیراعظم سردارعتیق احمدخان میرپور، ڈڈیال، چکسواری، اسلام گڑھ کا دورے کے بعد کوٹلی پہنچ گئے، رابطے اور ملاقاتیں جاری

دورہ مکمل کرنے کے بعد گزشتہ شب کوٹلی پہنچ گئے۔ کوٹلی میں انہوں نے مختلف تقریبات اور استقبالیہ میں شرکت اور وفات پانے والوں کے گھروں میں جاکر ان سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ گزشتہ روز پی ڈبلی ڈی ریسٹ ہاؤس میں سینئر پارلیمنٹرین ممبر قانون ساز اسمبلی آزادکشمیر ملک محمدنواز،پیر سید کرامت

حسین شاہ، سابق وزیرچوہدری محمد یعقوب،سابق ممبر کشمیر کونسل راجہ آفتاب اکرم ایڈووکیٹ، راجہ خلیق نوابی ایڈووکیٹ، راجہ الیاس خان، راجہ ریاض بڑالوی چیئرمین یوتھ ونگ برطانیہ، حافظ اورنگزیب اور دیگر ملاقات کررہے ہیں۔ملاقات کے دوران پارٹی امور کے علاوہ مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پر قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمدخان نے کہا کہ۔ مسلح افواج پاکستان کے خلاف بیانیہ تحریک آزادی کشمیر شہداء آزادی کشمیر کے خون سے غداری ہے۔ پاکستان کے دفاعی نظام کو کمزور کر کے ملک دشمن عناصر تحریک آزادی کشمیر کو بھی کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستان اور ریاست جموں وکشمیر کے محب وطن لوگ پاکستانی افواج کے خلاف کسی بھی قسم کا حصہ نہیں بنیں گے۔ مسلح افواج پاکستان پاکستان کی یکجہتی کی ضامن ہے۔ ہمیں چکنا ہوکر پہرہ داری کرنی چاہیے۔ اور دشمن کو یقین دلانا چاہیے کہ وہ محب وطن لوگ اپنی افوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مسلم کانفرنس ہر محاذ پر اپنے دفاع کرنے والوں کا دفاع کرے گی۔سابق وزیراعظم سردار عتیق احمدخان نے مزید کہا کہ کشمیری عوام کو حق خودارادیت دلانے کے بغیر جنوبی ایشیاء میں امن کا قیام ممکن نہیں۔ عالمی طاقتوں نے اس حقیقت کااعتراف نہ کیاتو خطہ تباہی کاشکار ہوسکتا ہے۔ کشمیری عوام آزادی کے لیے بے پناہ قربانیاں دیتی چلی آئی ہے اب مسئلہ کشمیر ایک زندہ حقیقت ہے۔ہندوستان اس حقیقت سے انکار کر کے جنوبی ایشیاء کے مستقبل اور امن کو داؤ پر لگا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس کشمیر کی آزادی اور تشخص کی ضامن ہے۔مسلم کانفرنس نے کشمیر کی آزادی،عزت اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔ سیاسی کارکنوں کو مسلم کانفرنس میں عزت دی جاتی ہے۔آزادکشمیر کے عوام سیز فائر لائن پر تاریخ ساز قربانیاں پیش کررہے ہیں۔ ہندوستان تحریک آزادی کو دبانے میں ناکامی کے بعد اب سیز فائر لائن پر نہتے کشمیریوں پر اپن غصہ اتار رہا ہے۔مودی کے مکروہ عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ آزادکشمیر بہادروں،شہیدوں اورغازیوں کی سرزمین ہے اس کا چپہ چپہ خون شہیداں سے سرخ ہے۔ یہاں کے عوام دشمن کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں دیر پاا ور پائیدار امن کاقیام مسئلہ کشمیر کے حل میں مضمرہے۔نریندر مودی نے گزشتہ 14ماہ سے سوا کروڑ کشمیریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے اور کشمیریوں کی نسل کشی کررہاہے۔مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال عالمی امن اور انسانی حقوق کے علمبرداروں کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان جنگی جرائم کا مرتکب ہورہا ہے۔عالمی برادری خاموشی کا روزہ توڑ کر اپنا کردار ادا کریں۔دریں اثناء قائدمسلم کانفرنس نے ناڑمیں راجہ جاوید کمان کے بھائی راجہ عبدالاسلام کی وفات پر تعزیت کی اس موقع پر ضلع کوٹلی کے صدر راجہ آفتاب اکرم مرکزی جنرل سیکرٹری یوتھ راجہ عابد ایواب،راجہ شفیق خان اور دیگر ہمراہ تھے۔ چڑھوئی میں ہی قائدمسلم کانفرنس سردارعتیق احمدخان کے اعزاز میں راجہ جاوید کمان کی طرف سے دیے گئے عشائیہ میں شرکت کی۔جبکہ قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے چھنی بھلیا میں افضال جنجوعہ کے والد داود جنجوعہ کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی اس کے علاوہ قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے چھنی میں ذوالفقار احمد جنجوعہ کی ساس اور عبدالعزیز جنجوعہ کی ہمشیرہ کی وفات اہلخانہ سے اظہار تعزیت کی اور فاتحہ خوانی جبکہ سردار عتیق احمد خان نے چھنی میں ہی آصف قادری کے سسر کی وفات پر تعزیت کی اور فاتحہ خوانی دریں اثناء قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کوٹلی میں سابق امیدوار اسمبلی سردار خضر حیات خان کے ماموں سردار گل محمد خان کی وفات پر اظہار تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔بعدازاں قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے ڈھنگروٹ میں راجہ منیر خان کے بھائی محمد خلیل خان کی وفات پر تعزیت کررہے ہیں۔اس موقع پر سابق وزیر ملک محمد نواز خان، ضلع کوٹلی کے صدر راجہ آفتاب اکرم، راجہ الیاس خان صدر سہنسہ، چوہدری آصف صدر حلقہ کوٹلی، راجہ ریاض بڑالوی صدر یوتھ برطانیہ، حافظ اورنگزیب، رضوان ملک سابق چیئرمین طلباء ونگ، حبیب ملک رہنما یوتھ ونگ، اعجاز مغل، پہلوان ذوالفقار جنجوعہ اور دیگر بھی قائد مسلم کانفرنس سردارعتیق احمدخان کے ہمراہ تھے۔۔۔۔

close