لاہور سیالکوٹ موٹروے کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کی موجودگی کی اطلاع پر ڈیرہ غازی خان میں ایک مکان پر چھاپہ گھر سے کون کون ملا؟تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(پی این آئی)پنجاب پولیس نے لاہور سیالکوٹ موٹروے کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کی موجودگی کی اطلاع پرڈی جی خان میں ایک مکان پر چھاپہ مارا جہاں سے دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ایس پی انویسٹی گیشن ڈی جی خان فراز احمد نے

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اطلاع ملنے پر وہ مدنی ٹائون میں قیام پذیر ملزمان کے گھر پہنچے جہاں مکان میں موجود 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ گھر کی خواتین سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے لیکن خواتین تعاون نہیں کررہیں۔ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ گھر سے ملنے والے کرایہ نامہ کے مطابق 6 روز قبل مکان کرائے پر لیا گیا، گرفتار کیے جانے والے شخص کا نام عمران احمد ہے جب کہ علاقہ مکینوں نے دوسرے ملزم کا نام عامر بتایا ہے۔تفتیشی حکام کے مطابق زیر حراست افراد کا مذکورہ کیس سے تعلق نہیں تاہم پھر بھی ملزمان کے حوالے سے مزید تفتیش کی جارہی ہے اور انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close