عمران خان سے حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ن لیگ نے غداری کے مقدمات کو’’میڈل‘‘قرار دیدیا

اسلام آباد(پی این آئی )وزیر اعظم عمران خان نے انسٹاگرام پر محبت کے چالیس اصول (Forty rules of love) کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں اس اکتوبر میں اپنے نوجوانوں کو ایلف شفق کی تحریر کردہ ناول محبت کے چالیس اصول پڑھنے کی تجویز کرتا ہوں۔

یہ کتاب روحانی محبت، صوفی ازم ، رومی اور ان کے مرشد شمس تبریز کے بارے میں ہے کچھ سال پہلے میں نے یہ کتاب پڑھی تھی اور وہ اسے پڑھ کر بہت متاثر ہوئے۔یادرہے کہ فورٹی رولز آف لو(Forty rules of love) ترکی اور انگریزی کی مشہور ناول نگار ایلف شفق کی ایک بہترین تخلیق ہے جس میں انہوں نے مولانا جلال الدین رومی اور شمس تبریز کی دوستی اور تصوف کو بیان کیا ہے۔اس ناول میں انہوں نے 8 سو سال قدیم رومی و شمس کی محبت کو اکیسویں صدی کے ایک کردار کے ذریعے نہایت دلچسپ انداز میں تحریر کیا ۔یاد رہے کہ اس سے قبل ان کی ہی ہدایت پر پی ٹی وی پر ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل دکھایا جارہاہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں