ایس او پیز کی خلاف ورزی ، اسلام آباد کے سکول میں بڑی تعداد میں کرونا کیسز رپورٹ ، سکول کو مکمل سیل کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی )حکومت کی جانب سے جاری ایس او پیز کے مطابق پاکستان بھرآج 15ستمبر کو تعلمی ادارے کھل گئے ہیں۔ تاہم اسلام آباد میں ایک تعلیمی ادارے میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز سامنے آئیں جس کی بنا پر سکول کو سیل کر دیا گیا ہے این سی اوسی کے مطابق مذکورہ ادارے سے کوروناکے16کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ چھ ماہ تک

بند تعلیمی ادارے آج سے مرحلہ وار کھل رہے ہیں جس میںملک بھر میں جامعات اورکالجوں کے ساتھ ساتھ نویں اور دسویں جماعت کی کلاسوں کا آغاز ہوچکاہے۔ وزیراعظم نے تمام سکولز پبلک ہیلتھ سکیورٹی رولزکے مطابق کھولنے کی ہدایت کررکھی ہے۔23 ستمبر کو چھٹی ، ساتویں اورآٹھویں جبکہ 30 ستمبر سے پرائمری کلاسز بھی شروع کی جائیں گی ۔

close