اسلام آباد (آئی این پی)وزیر اعظم ڈیلیوری یونٹ نے وفاقی وزارتوں کی جانب سے عوامی شکایات کے ازالے سے متعلق تفصیلات 28 اکتوبر کوسامنے لانے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم ڈیلیوری یونٹ کا وزارتوں،ڈویژنوں اور صوبوں کیاحتساب کاعمل جاری ہے، عوامی شکایات نمٹائے جانے کے حوالے سے
وفاقی وزارتوں کا اعمال نامہ 28اکتوبر کوسامنے لانیکافیصلہ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق مزید دوصوبوں اور آزاد کشمیر و گلگت بلتستان پرکام شروع کردیا گیا، ڈیلیوری یونٹ نے25وزارتوں اور 2صوبوں کی کارکردگی رپورٹ مکمل کرلی، مزید 10وفاقی وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ کی تیاری پرکام شروع کردیاگیا ہے۔ نجکاری،قومی صحت اوروزارت تخفیف غربت ، قانون و انصاف،سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اوروزارت انسداد منشیات ، وزارت امور کشمیر، وزارت بحری امور اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کی کارکردگی کی جانچ پڑتال کا آغاز کردیا گیاہے۔بلوچستان وسندھ اور 6 وفاقی وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ آئندہ ماہ مرتب کی جائے گی، ڈیلیوری یونٹ نے جوائنٹ سیکریٹری سطح کے فوکل پرسنز سیریکارڈ مانگ لیا ہے ، وزارتوں کے ریکارڈ کا ڈیلیوری یونٹ کے ریکارڈ سے موازنہ کرکے رپورٹ مرتب کی جائے گی کہ شکایت کاازالہ کیا یا ٹال مٹول سے کام لیا گیا، ڈیلیوری یونٹ تفصیلی رپورٹ جاری کرے گا ، وزارتوں میں سیکریٹرز اور ماتحت افسران و عملہ کے رسپانس کو بھی پرکھا جائے گا جبکہ صوبوں کے آئی جیز،چیف سیکریٹریز ماتحت اداروں کی کارکردگی کی پڑتال ہوگی۔ بہترین کارکردگی پر باضابطہ شاباش اور ناقص کارکردگی پرشوکاز ملے گا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں