اسلام آباد ائیر پورٹ کا وہ حصہ بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیاجسے مریم نواز کے سمدھی چوہدری منیر نے تعمیر کروایا

اسلام آباد (پی این آئی )نیو ائیر پورٹ اسلام آباد کے سکینڈری رن وے میں بارش کے باعث دراڑیں پڑ چکیں ہیں جس کی وجہ سے رن وے نمبر 28آر کو طیاروں کی ٹیک آف اور لینڈنگ بند کر دی گئی ہے ۔ سول ایوی ایشن حکام کے مطابق نیو اسلام آبادائیر پورٹ کے

سیکنڈری رن وے میں کریکس کی موجودگی پر رن وے نمبر 28 آرکو طیاروں کے ٹیک آف اور لینڈنگ کے لیے بند کرکے نوٹم جاری کردیا گیا ہے۔ گزشتہ دنوں اسلام آباد میں شدید بارشوں کے باعث ائیر پورٹ کی چھت ٹپکنے اور سیلنگ فرش پر گرنے کی ویڈیو سوشل میڈ یا پر وائرل ہوئی تو اور صارفین نے الزام عائد کیا تھاکہ ائیر پورٹ کی ناقص تعمیر میں مریم نواز کے سمدھی چوہدری منیر ملوث ہیں تاہم یہ بات درست نہیں تھی کیونکہ چوہدری منیر نے ائیر پورٹ کی عمارت نہیں بنائی بلکہ انہیں رن وے بنانے کا ٹھیکہ ملا تھا ۔واضح رہے کہ کچھ دن قبل تیز آندھی کے باعث نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کو نقصان پہنچا تھا ،تیز ہواوں اور آندھی کے ساتھ طوفانی کے تاہم ساتھ ساتھ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکارہواتھا۔ذرائع کے مطابق آندھی کے باعث ناقص میٹریل سے بنی سیلنگ بھی ہواکا دبائوبرداشت نہیں کر سکی اور گرگئی اور لاؤنج میں شیشے کا گیٹ بھی ٹوٹ کر گرگیا جبکہ مسافروں کو جہاز کر پہنچانے والے بورڈنگ برج کو شدید نقصان پہنچا اور اس کی ٹین کی دیوار ایک طرف سے ٹوٹ گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں