سعودی عرب نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے شرط کا اعلان کر دیا، کیا شرط ہے؟ جانیئے

ریاض(پی این آئی)سعودی عرب نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے شرط کا اعلان کر دیا، کیا شرط ہے؟ جانیئے۔سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے میں متحدہ عرب امارات کی پیروی نہیں کرے گا۔ سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے برلن کے دورے پر

نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک یہودی ریاست فلسطینیوں کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ امن معاہدے پر دستخط نہیں کرتی اس کے ساتھ تعلقات قائم نہیں کئے جائیں گے۔ عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے لئے سعودی عرب کی یہ شرط ہے کہ وہ بین الاقوامی معاہدوں کی بنیاد پر فلسطینیوں کے ساتھ امن قائم کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک بار امن کے حصول کے بعد تمام چیزیں ممکن ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close