سابق صدر آصف علی زرداری احتساب عدالت میں پیش ہو گئے، کن بڑے لیڈروں کو باہر روک دیا گیا؟

اسلام آباد(پی این آئی):سابق صدر آصف علی زرداری احتساب عدالت میں پیش ہو گئے، کن بڑے لیڈروں کو باہر روک دیا گیا؟ توشہ خانہ ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری احتساب عدالت میں پیش ہوگئے ہیں۔ احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔ عدالت کے باہر پولیس کی بھاری نفری

موجود ہے۔ پولیس نے فرحت اللہ بابر، نوابزدہ افتخار، سردار لطیف کھوسہ اورڈاکٹر فوزیہ سومرو کو روک دیا ہے اور آگے احاطہ عدالت میں جانے کی اجازت نہیں دی۔بلاول بھٹو زرداری بھی عدالت پہنچے ہیں تاہم پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر ہمایوں خان اور دیگر رہنماؤں کو عدالت کے باہر روک دیا گیا ہے۔احتساب عدالت میں پیشی سے قبل پارٹی کا مشاورتی اجلاس بھی ہوا۔ بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو نے بھی شرکت کی۔ قانونی ٹیم نے اجلاس میں نیب کیسز سے متعلق سابق صدر کو بریفنگ دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز لائرزفورم اور پارٹی کے سینیئر رہنماؤں کو عدالت پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ کورونا کے باعث کارکنان کوعدالت پہنچنے سے روک دیا گیا ہے۔نیب کی جانب سے عدالت میں جمع کروائے گئے ریکارڈ کے مطابق آصف زرداری کو بطور صدر لیبیا اور یو اے ای سے بھی گاڑیاں تحفے میں ملی تھیں۔آصف زرداری نے یہ گاڑیاں توشہ خانہ میں جمع کرانے کے بجائے خود استعمال کیں اورگاڑیوں کی15 فیصد ادائیگی جعلی اکاونٹس کے ذریعے کی۔احتساب عدالت نے قومی احتساب بیورو(نیب) کی استدعا پر توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نوازشریف کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر چکی ہے۔نیب کے مطابق ملزمان نیب آرڈیننس کی سیکشن نائن اے کی ذیلی دفعہ دو، چار، سات اور بارہ کے تحت کرپشن کے مرتکب ہوئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں