وزیر اعظم عمران خان کا قوم سے خطاب آج متوقع، وزیر اعظم کس موضوع پر بات کریں گے؟

اسلام آباد (پی این آئی)وزیر اعظم عمران خان کا آج قوم سے خطاب متوقع ہے۔ وزیر اعظم اپنے ممکنہ خطاب میں عیدالاضحی پر کورونا سے بچاؤ کے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے پر زور دیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اپنے متوقع خطاب میں کورونا کی مجموعی صورتحال اور حکومتی حکمت

عملی پر بات کریں گے، وزیر اعظم عید پر لوگوں کو سفری سرگرمیاں محدود رکھنے کی ہدایت کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان دیگر قومی امور اور نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم پر بھی بات کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close