پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا،پہلا مرحلہ کب ہو گا؟ الیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا گیا، پی ٹی آئی، ن لیگ، پیپلز پارٹی، ق لیگ، جماعت اسلامی نے تیاریاں شروع کر دیں

لاہور(پی این آئی)پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان کردیا، بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ نومبر 2020میں کروانے کے لیے الیکشن کمیشن کو باقاعدہ آگاہ کردیا گیا۔پی ٹی آئی, مسلم لیگ(ن )مسلم لیگ (ق) سمیت جماعت اسلامی اور دیگر سیاسی جماعتوں نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔پی ٹی

آئی اور مسلم لیگ نواز سمیت جماعت اسلامی نے بلدیاتی انتخابات کے لیے کارکنوں کو تیاریاں کرنے کی ہدایات دے دی ہیں اور عیدالاضحی کے بعد بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے خواہش مند امیدواروں سے درخواستیں وصول کی جائیں گئیں جبکہ عید الاضحی کے بعد کارکنوں کو بلدیاتی انتخابات کے لیے دفاتر کھولنے کی بھی ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔مسلم لیگ ن کے مرکزی و صوبائی رہنماؤں سردار ایاز صادق, شیخ روحیل اصغر, خواجہ سعد رفیق, خواجہ سلمان رفیق, خواجہ عمران نذیر, کرنل ریٹائرڈ مبشر اور وحید گل نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کلین سویپ کرے گی۔

close