بڑی خوشخبری، پنجاب میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1100 روپے کی بجائے 850 روپے میں ملے گا، پنجاب کابینہ نے گندم پالیسی کی منظوری دے دی

لاہور(پی این آئی): وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں آٹے کی نئی قیمت کی منظوری دے دی گئی، آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 850 روپےمقررکردی گئی۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں فلور ملز کو قبل ازوقت گندم ریلیز کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی۔ گندم کی عبوری

پالیسی کی 2 ماہ کے لیے منظوری دی گئی۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فلورملزکوایک ہزار475 روپے فی من کےحساب سے گندم فراہم کرے گی۔ ویٹ پالیسی منظور ہونے سے 20 کلو آٹے کا تھیلہ 1100 روپے سے 850 روپے پرآگیا۔صوبائی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فلور ملز کو 1475 روپے فی من کے حساب سے گندم فراہم کی جائے گی۔ گندم کی عبوری پالیسی 2 ماہ کے لیے ہوگی۔ پنجاب کابینہ نے فیصلہ کیا کہ محکمہ خوراک پنجاب صرف فنکشنل فلور ملز کو سرکاری گندم کا کوٹہ دے گا۔ سرکاری گندم کے اجرا کی عبور ی پالیسی کی کڑی مانیٹرنگ ہوگی۔پنجاب کابینہ نے محکمہ خوراک سے ٹارگٹڈ سبسڈی کیلئے جامع پلان طلب کرلیا۔ محکمہ خوراک 30روز میں اپنی حتمی سفارشات پیش کرے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں