سندھ حکومت کراچی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ، تاجروں کا جمعہ سے کاروبار کھولنے کا اعلان

کراچی(پی این آئی) سندھ حکومت کراچی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ، تاجروں کا جمعہ سے کاروبار کھولنے کا اعلان، سندھ حکومت نے کراچی کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت نے کراچی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم

کرنے کا فیصلہ کرلیا، ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آئندہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے لیے ہیلتھ ایڈوائزری کی بنیاد پر عمل کیا جائے گا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن کی مدت میں فوری توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کراچی کی 39 یوسیز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی مدت آج رات 12 بجے ختم ہوگی، کمشنر نے آئندہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کا اختیار ہیلتھ ایڈوائزری پر ڈی سیز کو دے دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کرونا کیسز بڑھنے کی صورت میں مخصوص علاقوں کو بند کیا جائے گا، آئندہ اسمارٹ لاک ڈاؤن ڈی سیز اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے فیصلہ کریں گے۔صدر تاجر اتحاد جمیل پراچہ کا کہنا ہے کہ یورپی ممالک میں بھی کاروبار کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے، کاروبار بند کراکر حکومت کی جانب سے کوئی ریلیف نہیں دیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ تاجروں نے بھی فیصلہ کیا ہے کہ ضلعی جنوبی میں بھی بند مارکیٹس کل سے کھول دی جائیں گی۔صدر الیکٹرونک ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن میں بند مارکیٹس اور مالز کل سے کھول دیں گے، صدر طارق روڈ ٹریڈر کا کہنا تھا کہ تاجر ایس او پیز پر عمل کرکے کاروبار کھولیں گے، کاروبار ہفتے اور اتوار کو رات 9 تک کھولنے دیا جائے۔

close