بھارتی حکومت بوکھلاہٹ کی شکار پاکستانی ہائی کمیشن کے 50 فیصد عملے کو پاکستان واپس جانے کا حکم اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن سے بھی 50 عملہ واپس بلانے کا فیصلہ

نئی دہلی(پی این آئی)چین سے پٹنے کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار بھارتی حکومت نے نئی دہلی میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن کے پچاس فیصد عملے کو واپس جانے کا حکم دیدیا۔نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق بھارت نے اسلام آباد میں اپنے ہائی کمیشن سے بھی 50 فیصد عملہ واپس بلوانے کا فیصلہ کرلیا اس فیصلے پرعملدرآمد

آئندہ سات روز میں ہوگا۔بھارت نے پاکستانی ناظم الامور کو فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے یہ اقدام اسلام آباد میں دو بھارتی اہلکاروں کی حراست کے بعد طیش میں آتے ہوئے اٹھایا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close