تازہ ترین

پاکستان میں کورونا کی خطرناک صورتحال، احتیاط نہ کی گئی تو جولائی اگست میں تعداد 35 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے، ماہرین کی رائے

لاہور(پی این آئی)پاکستان میں کورونا کی خطرناک صورتحال، احتیاط نہ کی گئی تو جولائی اگست میں تعداد 35 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے، ماہرین کی رائے، طبی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہےکہ پاکستان نے اگر کورونا کو روکنے کے لیے مؤثر حکمت عملی نہ اختیار کی تو جولائی اور اگست میں متاثرین کی تعداد 35 لاکھ تک

پہنچ سکتی ہے۔لاک ڈاؤن میں نرمی اور لوگوں کی جانب سے لاپرواہی کے باعث کورونا نے لاہور میں پنجے گاڑھ لیے جس سے شہر کے بیشتر علاقے ،گلیاں ،محلے وائرس کی لپیٹ میں ہیں۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں 68 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جب کہ ایک ہزار 407 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ صرف لاہور میں 33 ہزار 811 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے جب کہ 545 مریض جاں بحق ہوئے۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن لاہور کے صدر پروفیسر اشرف نظامی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کورونا کی صورتحال آئندہ مہینے مزید خطرناک ہو سکتی ہے۔جب کہ وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسرڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا سے متاثرہ ایک مریض 3 افراد میں وائرس منتقل کرنے کا باعث بن رہا ہے۔علاوہ ازیں گرینڈ ہیلتھ الائنس کے چیئرمین ڈاکٹر سلمان حسیب نے دعویٰ کیا ہے کہ 50 فیصد ہیلتھ پروفیشنلز کورونا سے متاثر ہیں اور اسپتالوں میں جگہ کی کمی ہے جب کہ اموات 4 گنا تک بڑھ سکتی ہیں۔محققین کا دعویٰ ہے کہ بہت بڑی تعداد ایسے لوگوں کی ہے جو کورونا سے متاثر ہیں لیکن ان کا کوئی ریکارڈ نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں