رواں سال کے طاقتور ترین سورج گرہن کا نظارہ پاکستان میں جاری، ننگی آنکھ سے سورج کی طرف ہر گز نہ دیکھیں، ماہرین کا مشورہ

کراچی (پی این آئی) رواں سال کے طاقتور ترین سورج گرہن کا نظارہ پاکستان میں جاری ننگی آنکھ سے سورج کی طرف ہر گز نہ دیکھیں، رواں سال کےدوسرےسورج گرہن کا نظارہ پاکستان میں شروع ہو چکا ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان کے بیشتر اور بالخصوص سمندری علاقوں میں سورج گرہن کی وجہ سے دن کے

وقت رات کا سماں ہونے والا ہے یہ گزشتہ برس کے مقابلے میں زیادہ گہرا ہوگا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جزوی سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح نو بج کر چھبیس منٹ پر ہواجبکہ 10 بج کر59 منٹ پر گرہن نقطہ عروج ہوگا اور 12 بج کر 46 منٹ پر ختم ہوگا، اس کا دورانیہ 3 گھنٹہ 2 منٹ رہے گا ۔ماہرین کے مطابق دن کے وقت میں اندھیرا ہوجائے گا کیونکہ چاند سورج کے بالکل آگے آجائے گا جس کی وجہ سے اُس کی روشنی کم پڑ جائے گی۔ رواں سال سورج گرہن کو رنگ آف فائرکا نام دیاگیا ہے جسے گزشتہ دس سال کا سب سے طاقتور ترین قرار دیا جارہا ہے۔ماہر ین فلکیات کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گوادر سے سکھر تک کے مختلف علاقوں میں سورج کے گرد روشنی کا ہالہ یعنی رنگ آف فائر دیکھا جاسکے گا۔ماہرین فلکیات نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ گرہن لگنے کے دوران سورج کا براہ راست نظارہ نہ کریں کیو نکہ اس سے آنکھوں کی بینائی متاثر ہوسکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق سورج گرہن اس سے قبل دسمبر 2019 میں 79 سے80 فیصد دیکھا گیا تھا جبکہ اس بار 91 فیصد تک سورج کو گرہن لگ سکتا ہے۔دوسری جانب ماہرین امراض چشم نے 21 جون کو ہونے والے سورج گرہن کو انسانی آنکھوں کے لیے خطرناک قرار دے دیا ہے۔ ماہرین فلکیات نے بھی 21 جون کو ہونے والے سورج گرہن کو طاقت ور ترین قرار دیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں