مکہ المکرمہ کے سوا تمام شہروں سے 21 جون کی صبح 6 بجے سے کرفیو، پابندیاں ختم، سعودی حکومت نے لاک ڈاؤن ختم کر دیا

ریاض(پی این آئی)مکہ المکرمہ کے سوا تمام شہروں سے 21 جون کی صبح 6 بجے سے کرفیو، پابندیاں ختم، سعودی حکومت نے لاک ڈاؤن ختم کر دیا۔سعودی حکومت نے اتوار 21 جون سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کردیا۔وزارت داخلہ نے دارالحکومت ریاض سے جاری ایک بیان میں کہا کہ مکہ المکرمہ کے سوا تمام

شہروں سے 21 جون کی صبح 6 بجے کرفیو اور دیگر پابندیاں ختم کردی جائیں گی۔بیان میں کہا گیا کہ معمولات زندگی، دفاتر، کاروبار اور تجارتی مراکز 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کل سے ہوٹلوں، سرکاری دفاتر اور دیگر اداروں پر سے پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سعودی وزارت داخلہ نے ملک میں کھیلوں اور سیاحت پر عائد پابندی بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اعلان میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی پروازیں، باربر شاپس اور سیلون پر پابندی برقرار رہے گی۔وزارت داخلہ نے اپنے اعلان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے تمام ضوابط پر عمل درآمد یقینی بنانے کے احکامات دیئے اور کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو کرفیو دوبارہ نافذ کیا جاسکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close