پاکستان میں سورج گرہن کل 21 جون کو صبح 9 بجے سے دوپہر ایک بجے تک لاہور میں 9 بجکر 8 منٹ، کراچی میں 9 بجکر 29 منٹ، اسلام آباد میں 11 بجکر 25 منٹ پر شروع ہو گا

اسلام آباد(پی این آئی)رواں سال کا سورج گرہن کل 21 جون کو صبح 9 بجے سے دوپہر ایک بجے کے درمیان پاکستان میں بھر میں دیکھا جا سکے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان کے بیشتر علاقوں میں دن کے وقت شام کا سماں ہو جائے گا اور اس بار سورج گرہن 26 دسمبر 2019 کے مقابلے زیادہ گہرا ہو گا۔

محکمہ موسیات کا کہنا ہے کہ سورج گرہن بلوچستان کے ساحلی علاقوں، شمالی سندھ اور جنوبی پنجاب میں دیکھا جا سکے گا۔کراچی میں سورج گرہن کی شروعات کل صبح 9 بج کر 29 منٹ سے ہوگی جب کہ سورج گرہن کا کراچی میں اختتام دوپہر 12 بج کر 36 منٹ پر ہو گا۔لاہور میں سورج گرہن کی ابتداء صبح 9 بج کر 8 منٹ پر ہوگی جب کہ 11 بج کر 2 منٹ پر سورج کو سب سے زیادہ گرہن لگے گا، لاہور میں سورج گرہن کا اختتام دوپہر 1 بج کر 10 منٹ پر ہوگا۔علاوہ ازیں اسلام آباد میں سورج گرہن 11 بج کر 25 منٹ پر ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں