لاہور(پی این آئی) انا للہ و انا الیہ راجعون ،دیکھتی آنکھوں، سنتے کانوں کو اطلاع ہو، نیلام گھر کے میزبان طارق عزیز چل بسے، معروف اداکار ، کمپئیر ، ادیب اور شاعر طارق عزیز حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے۔ معروف کمپئیر طارق عزیز کے بیٹے نے ان کے انتقال کی تصدیق کی۔ طارق عزیز نے ریڈیو
پاکستان لاہور سے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا اور 1975 میں شروع ہونے والے پروگرام ‘نیلام گھر’ نے طارق عزیز کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔معروف ادیب و سیاست دان طارق عزیز کو حکومت پاکستان نے 1992ء میں حسنِ کارکردگی کے تمغے سے بھی نوازا۔طارق عزیز نے کئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر بھی دکھائے ہیں جب کہ یہ 1997 سے 1999 تک سابق رکن قومی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں