راولپنڈی (پی این آئی) راولپنڈی کے علاقے صدر میں واقع کوئلہ سینٹر چوک میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے تھانہ کینٹ کے علاقے میں ریلوے سٹیشن کے قریبی علاقے میں دھماکا خیز مواد بجلی کے کھمبے کے نیچے نصب کیا
گیا تھا، علاقے کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے گھیرے میں لے لیا ہے ۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے دھماکے کے مقام سے ایمبولینسوں کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص وہاں فروٹ کا ٹھیلہ لگاتا تھا، وہ دہماکے کے مقام سے اتنا قریب تھا کہ وہ فوری طور پر ہی شدید زخمی ہو کر دم توڑ گیا، قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوع سے مزید معلومات اکٹھی کر رہے ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں