بھارتی فوج کی کنٹرول لائن کے جندروٹ سیکٹر پر فائرنگ، 2 خواتین اور 2 بچے شدید زخمی ہوگئے، پاک فوج کی بھر پور جوابی کارروائی

راولپنڈی(پی این آئی)بھارتی فوج کی کنٹرول لائن کے جندروٹ سیکٹر پر فائرنگ، 2 خواتین اور 2 بچے شدید زخمی ہوگئے، پاک فوج کی بھر پور جوابی کارروائی۔ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 خواتین اور 2 بچے شدید زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات

عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے جندروٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 خواتین اور 2 بچے شدید زخمی ہوگئے، پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، فائرنگ سے زخمی ہونے والے شہریوں کو طبی امداد کے لیے قریبی میڈیکل سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق زخمیوں میں 26 سالہ نسرین، 24 سالہ رابعہ، 7 سالہ بچی مومنہ اور 7 سالہ بچہ منشی شامل ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں