پاکستان میں کورونا کا تیزی سے پھیلاؤ، متاثرین 32 ہزار 81، ہلاکتیں 706 ہو گئیں، معاملہ قابو سے باہر ہو سکتا ہے

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان میں کورونا کا تیزی سے پھیلاؤ، متاثرین 32 ہزار 81، ہلاکتیں 706 ہو گئیں، معاملہ قابو سے باہر ہو سکتا ہے،لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 32 ہزار سے تجاوز کر گئی۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی

تعداد 32 ہزار 81 ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 706 ہو گئی۔کورونا وائرس کے ملک میں 22 ہزار 820 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ 8 ہزار 555 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 11 ہزار 869 ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 211 ہو گئی ہیں۔سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 12 ہزار 17 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 200 مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 ہزار 875 ہو چکی ہے جبکہ اموات تمام صوبوں سے زیادہ 257 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 2 ہزار 61 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 27 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 716 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 6 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔گلگت بلتستان میں 457 کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 4 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 86 مریض رپورٹ ہوئے ہیں تاہم اس وائرس سے یہاں پہلی ہلاکت سامنے آئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں