کابل(پی این آئی)افغانستان کے صوبے ہلمند میں فوجی بیس پر خود کش حملے آور نے بارود سے بھری کار ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 18 اہلکار ہلاک اور 25 سے زائد زخمی ہیں۔۔ ہلمند کے فوجی اڈے پر ایک تیز رفتار کار تمام رکاوٹیں توڑ کر اندر داخل ہوگئی اور زوردار دھماکے سے تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں 18
اہلکار ہلاک اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ادارے نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ملٹری اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں 9 اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔افغانستان میں طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس کارروائی میں 2 درجن سے زائد افغان اہلکار ہلاک ہوئے ہیں اور اسلحہ ڈپو بھی تباہ ہوا ہے۔دوسری جانب سے کابل میں ایک سرکاری ادارے کی گاڑی پر حملہ کیا گیا ہے جس کی وجہ 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔ ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے۔ادھر افغان حکومت نے 98 طالبان اسیروں کو رہا کردیا ہے جسکے بعد مجموعی طور پر رہائی پانے والوں کی تعداد 748 ہوگئی ہے تاہم افغان طالبان اور امریکا کے درمیان 29 فروری کو ہونے والے معاہدے کے تحت 5 ہزار طالبان اسیروں کو رہا ہونا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں