اسلام آباد(پی این آئی)یا اللہ خیر، پاکستان میں کورونا سے ہلاکتیں 417، متاثرہ افراد 18 ہزار 100 تک پہنچ گئے،ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 1297 مزید کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 18 ہزار 113 ہوگئی اور 32 مزید اموات کے بعد ہلاکتیں 417 ہوگئیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ
آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 9 ہزار 164 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جب کہ 1297 افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ جن میں سے 4 ہزار 715 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں کورونا کے اب تک سب سے زیادہ 6 ہزار 733 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ 6675، خیبر پختونخوا 2799، بلوچستان 1136، اسلام آباد 365، آزاد کشمیر 66 اور گلگت بلتستان میں 340 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں