پاکستان میں کورونا سے مزید 15 ہلاکتیں، کل 292 اور متاثرین کی تعداد 13943 ہو گئی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان میں کورونا سے مزید 15 ہلاکتیں، کل 292 اور متاثرین کی تعداد 13943 ہو گئی۔ملک میں آج کورونا وائرس سے مزید 15 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 292 ہو گئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 13943 تک جا پہنچی ہے۔اب تک

سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 104 افراد انتقال کر چکے ہیں جب کہ سندھ میں 85 اور پنجاب سندھ میں 84 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 13، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں تین، تین افراد اس مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔آج بروز پیر ملک بھر سے کورونا کے مزید 625 کیسز سامنے آئے ہیں اور 15 اموات بھی رپورٹ ہوئی ہیں جن میں سندھ سے 341 کیسز 4 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 120 کیسز 6 ہلاکتیں، پنجاب 80 کیسز 3 ہلاکتیں، اسلام آباد سے 10 کیسز ، گلگت بلتستان سے 2 کیسز جب کہ بلوچستان سے 72 کیسز اور 2 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں