وفاقی حکومت نے ملک گیر لاک ڈاؤن میں توسیع کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت نے ملک گیر لاک ڈاؤن میں 9 مئی تک توسیع کر دی۔وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا کی صورتحال کے بارے میں اہم ترین اجلاس ہوا جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاک

ڈاؤن کو سمارٹ لاک ڈاؤن میں تبدیل کیا جائے گا۔ جس علاقے میں کوروناپایا جائے گا ٹریس اینڈ ٹریک سسٹم کےذریعے وہاں لاک ڈاؤن کیا جائےگا، باقی علاقے ایس او پیز کے تحت کھلے رہیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں رمضان میں نماز اور تراویح کیلئے 20 نکات پرعملدرآمد کیلئے صوبائی حکومتوں کو ہدایات جاری کردی گئیں۔ اجلاس میں 20 نکات کی خلاف ورزی کرنیوالی مساجد کو بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے کیے گئے اقدامات پر معیدیوسف، چیئرمین این ڈی ایم اے نے کورونا سے متعلق کئے گئے اب تک کے اقدامات پر جبکہ وزیراعظم کو بڑھتے ہوئے کیسز سے متعلق ظفر مرزا کی جانب سے خصوصی بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم نے ٹیسٹنگ کی صلاحیت کوبڑھانے کا حکم دے دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close