لاک ڈائون مزیدکتنے عرصے کیلئے برقرار رہے گا؟ وزیراعظم عمرا ن خان نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان کورونا کے پھیلائو کے خدشے کے پیش نظر جاری لاک ڈاؤن میں توسیع کااعلان کردیا، انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کوآگےلےکرجارہےہیں،اگلے2 ہفتے تک لاک ڈاؤن برقراررہےگا۔قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ

حکومت کو لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہونے والی مشکلات کا احساس ہے لیکن جزوی لاک ڈائون مزید دو ہفتے جاری رہے گا۔ان کا کہنا تھاکہ ساری دنیا میں لاک ڈاؤن ہوچکے ہیں،ہم نے بھی لوگوں کو محفوظ رکھنے کےلیے لاک ڈاؤن کیا ،مجھے سب سےزیادہ فکردہاڑی دارطبقےکی تھی۔انہوں نے بتایا کہ کنسٹرکشن انڈسٹری کو کھول رہے ہیں اور اسے پیکج بھی دیں گے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کے مسئلے پر بھی آپس میں بات چیت کرتے رہے، شروع میں کورونا باہر سے آئی اور صوبوں میں خوف ہے کہ تیاری کے بغیر بیرون ملک مقیم افراد کو آنے دیا اور ٹیسٹنگ یا قرنطینہ کی سہولت نہ ہوئی تو تیزی سے پھیل جائے گا، لیکن کیونکہ وہ بھی پاکستانی ہیں تو ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ کس کس طرح واپس لائیں گے ۔ وزیراعظم عمران خان نے ذخیرہ اندوزی اور بیرون ملک چیزوں کی سمگلنگ پر سخت ترین آرڈیننس لانے کا بھی اعلان کردیا، انہوں نے کہا کہ اپنی قوم ذخیر ہ اندوزں سے بچانے کے لیے سخت سزا دیں گے ، منیجرز کو نہیں بلکہ مالک کو پکڑ کر سزائیں دیں گے ، مصنوعی مہنگائی شروع ہونے سے قبل ہی اقدامات کررہے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ رمضان کی آمد آمد ہے اور لوگوں کی خواہش ہوتی ہے کہ رمضان میں عبادات کریں اور تراویح وغیرہ کی ادائیگی کریں لیکن ساتھ ہی ساتھ ہمیں اپنی حفاظت بھی کرنی ہیں، مختلف مکتبہ فکر کے علما کو بلا کر ان سے مشاورت کی جائے گی ۔ وزیراعظم عمران خان کورونا کے پھیلائو کے خدشے کے پیش نظر جاری لاک ڈاؤن میں توسیع کااعلان کردیا ۔

close