اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں کورونا سے متعلق اقدامات اور قومی سلامتی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی، ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی بھی موجود تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید
باجوہ کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں کورونا وائرس کی صورتحال اور حکومتی اقدامات پربات چیت کی گئی۔ وزیراعظم کو بھارت کی طرف سے ایل اوسی پر جاری اشتعال انگیزی اور جارحیت اور پاک فوج کی جوابی کاروائی پر بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے لاک ڈاؤن کے دوران ملک میں تعینات فوج اور سکیورٹی اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔ ملاقات میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی کارکردگی کی بھی تعریف کی گئی۔ کورونا سے نمٹنے کیلئے امداد اور ریلیف کی وفاقی سمیت چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں تقسیم پر بھی بات چیت کی گئی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں