کورونا کی وباء کا عذاب بھی بھارت کو نہ روک سکا نہتےکشمیری شہریوں پر گولہ باری کر دی، ایک بچی سمیت 4 زخمی

راولپنڈی (پی این آئی) ایک طرف کورونا کی وباء نے دنیا کو مصیبت میں مبتلا کر رکھا ہے تو دوسری جانب بھارتی فوج کی طرف سے گزشتہ 24 گھنٹےمیں لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال گولہ باری کے نتیجے میں 4 شہری زخمی ہو گئے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہان ہے کہ بھارتی فورسز نے ایل او سی کے ساتھ واقع شاردہ،

شاہ کوٹ، ڈھڈیال سیکٹر پر بلااشتعال گولہ باری کی ہے۔ بھارتی فورسز کی اشتعال انگیزی و گولہ باری کے نتیجے میں چھری بسن والی گاؤں کی رہائشی ایک بچی سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی افواج نے جان بوجھ کر سویلین آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔ بھارت کی بلا اشتعال گولہ باری پر پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی ہے اور مؤثر انداز میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close