اسلام آباد(پی این آئی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ایل او سی کے ساتھ سنگ سیکٹر میں بھارتی کواڈ کاپٹر نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی فوج نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی کواڈ کاپٹر کو مار گرایا۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی
کواڈ کاپٹر فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں 600 میٹر تک آیا، بھارتی فوج کی یہ حرکت پاکستان اور بھارت کے درمیان فضائی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کا یہ اقدام سیز فائر سے متعلق 2003 کے معاہدے کی بھی خلاف ورزی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں