اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت ہوگئی۔ پمز اسپتال میں 24 دن تک وینٹی لیٹر پر زیر علاج رہنے والی مریضہ جان کی بازی ہار گئی۔ خاتون 12مارچ کو برطانیہ سے وطن واپس پہنچی تھیں۔پاکستان میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد میں اسلام آباد سے بھی ایک ہلاکت شامل
ہوگئی ہے۔ پمز اسپتال کے حکام کے مطابق خاتون کے پھیپڑوں پر کورونا وائرس کا گہرا اثر ہوا تھا۔جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں سب سے پہلے اسی خاتون میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ان کے شوہر اور ایک رشتہ دار میں بھی کورونا کے ٹیسٹ مثبت آئے تھے جو علاج کے بعد صحت یاب ہوگئے۔انتالیس سالہ مریضہ برطانیہ سے وطن واپس آنے کے اگلے ہی روز اسپتال میں داخل ہو گئی تھیں اور 24 روز بعد جان کی بازی ہار گئیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں