کورونا کیخلاف جنگ،وزیراعظم کوروناریلیف ٹائیگر فورس میں رجسٹریشن 3 لاکھ سے تجاوزکر گئی

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ ‘وزیراعظم کوروناریلیف ٹائیگر فورس’ میں رجسٹریشن 3 لاکھ 39 ہزارسے تجاوزکرچکی ہے۔عثمان ڈار نے اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور انہیں وزیرِ اعظم COVID-19 ریلیف ٹائیگرز

فورس میں رضاکارانہ طور پر شمولیت کے حوالے سے اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔عثمان ڈار نے بتایا کہ سب سے زیادہ پنجاب میں 2 لاکھ 34 ہزار 22 نوجوانوں نے رجسٹریشن کرائی ہے جب کہ دوسرے نمبر سندھ میں 50 ہزار 616 نوجوان رجسٹر ہوئے ہیں۔خیبر پختونخوا میں 41 ہزار 899 جب کہ اسلام آباد سے 5 ہزار، بلوچستان اور آزادکشمیر سے3،3ہزار اور گلگت بلتستان سے ایک ہزار سے زائد رجسٹریشنز ہوئی ہیں۔معاون خصوصی کے مطابق نوجوانوں کی جانب سے زبردست ردعمل پر وزیراعظم نے مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں جو کسی سطح پر مایوس نہیں کریں گے۔خیال رہے کہ دو روز قبل وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کوروکنے کے لیے لاک ڈاؤن کے دوران شہریوں کی مدد کے لیے ٹائیگر فورس بنانے کا اعلان کیا تھا۔وزیراعظم کے اعلان کے بعد کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے قیام کا عمل شروع ہوچکا ہے جس میں 18 سال سے اوپر کے نوجوانوں سے شمولیت کی اپیل کی گئی ہے۔منتخب نوجوانوں کو مناسب تربیت دی جائےگی اور یہ رضاکار مستحق افراد کی نشاندہی کرنے کےساتھ ان تک ضرورت زندگی کی اشیاء پہنچائیں گے جن میں یوٹیلیٹی اسٹورز سے اٹھایا گیا سامان بھی شامل ہو گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close