کورونا وائرس پر قابو، وزیراعظم عمران خان کل کونسا بڑا اعلان کرنیوالے ہیں؟ پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ ہم موجودہ وسائل سے کورونا پر قابو پالیں گے، کنسٹرکشن انڈسٹری کیلئے کل بڑے پیکیج کا اعلان کروں گا،ہم نے فیصلہ کرلیا ہے کنسٹرکشن انڈسٹری کو پوری طرح کھولنا ہے ایسا نہ ہو لوگوں کو کورونا سے بچاتے بچاتے بھوک سے مرنے دیں ۔وزیراعظم عمران

خان نے وفاقی دارالحکومت میں کاروباری شخصیات میں ٹیکس ریفنڈ کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مزدوروں کو بے روزگار نہ کرنے سے متعلق مدد کررہے ہیں، حکومتی پیکیج سب کیلئے موثر ثابت ہوگا،انہوںنے کہاکہ کورونا وائرس سے کمزور طبقے کو بہت نقصان ہوا ہے، ہم کاروباری شخصیات کو سپورٹ کررہے ہیں، کاروباراور صنعتی زونز کے بغیر ترقی ناممکن ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ کورونا کے باعث پوری دنیا مشکل میں پڑی ہوئی ہے ،موجودہ صورتحال سے پاکستان سمیت پوری دنیا کی معیشت متاثر ہوئی ہے، امریکا میں ایک طرف کورونا دوسری طرف معیشت ہے ،جو صورتحال باقی ممالک میں ہے وہ پاکستان میں نہیں ہے ،انہوں نے کہاکہ اجتماعات میں کورونا تیزی سے پھیلتا ہے سب چیزیں بند کردیں ،سب سے بڑا چیلنج کورونا کو پھیلنے سے روکنا ہے ،اس لئے ہم نے 14اپریل تک لاک ڈاوَن میں توسیع کی ۔وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ کنسٹرکشن انڈسٹری کیلئے کل بڑے پیکیج کا اعلان کروں گا،ہم نے فیصلہ کرلیا ہے کنسٹرکشن انڈسٹری کو پوری طرح کھولنا ہے ایسا نہ ہو لوگوں کو کورونا سے بچاتے بچاتے بھوک سے مرنے دیں ،حکومت کے وسائل کم ہیں سب تک پہنچنا مشکل ہے ہم موجودہ وسائل سے کورونا پر قابو پالیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close