کورونا کا وار نہ تھم سکا، مزید 2 اموات 189 نئے کیسز رپورٹ،تین مریض صحتیاب

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے آج مزید 2 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 28 ہوگئی جب کہ مزید 189 کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 2222 تک جا پہنچی ہے۔ملک میں کورونا وائرس سے پنجاب اور سندھ میں ایک ایک ہلاکت ہوئی۔

کورونا وائرس سے بدھ کو پنجاب میں ایک اور ہلاکت ہوئی جس کے بعد صوبے میں وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 10 ہوگئی۔اس کے علاوہ وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کراچی میں کورونا سے متاثرہ ایک اور ہلاکت کی تصدیق کی۔ان کا کہنا تھا کہ 59 سالہ مریض کا تعلق کراچی سے ہے جسے 19 مارچ کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ آج انتقال کرگیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ جاں بحق ہونے والا مریض حال ہی میں سعودی عرب سے واپس آیا تھا جسے دمہ اور سانس لینے میں تکلیف کا بھی سامنا تھا۔ایک اور ہلاکت کے بعد سندھ میں مہلک وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔ منگل کو پاکستان میں کورونا سے 3 ہلاکتیں ہوئی تھیں جن میں سے سندھ میں 2 اور خیبرپختونخوا میں ایک ہلاکت ہوئی۔پاکستان میں اب تک ہونے والی 28 ہلاکتوں میں سے پنجاب میں 10، سندھ 9، خیبرپختونخوا 6، گلگت بلتستان میں 2 اور بلوچستان ایک ہلاکت ہوئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں