اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی کابینہ نےسکو ک بانڈز اور کورونا وبا کےباعث عوام کیلئے 1200ارب روپےسےزائد کے ریلیف پیکیج کی باضابطہ منظوری دیدی جبکہ اجلاس میں 15بین الاقوامی پروٹوکول کنونشن کی منظوری دی گئی،کابینہ میں چاروں صوبوں میں گڈز ٹرانسپورٹ کھولنے کا فیصلہ ہوا،وزیراعظم
نے رینجرز کو سندھ میں گڈز ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کرنے،بھٹہ مزدوروں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے، ریلوے،ایف بی آر اورپی آئی اے میں اصلاحات لانے کی ہدایت کی۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، کابینہ کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کےدوران وفاقی وزیرمرادسعید نےکہاکہ وزیراعظم کےبروقت اور درست اقدامات کو نمایاں انداز میں پیش نہیں کیاجاتا،کابینہ نے 1200 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کی منظوری دے دی جب کہ کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کےفیصلوں کی بھی توثیق کردی۔اجلاس کے دوران ایکسپورٹرز کا مال روکے جانے کے معاملے پر بھی بحث ہوئی، وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات کے باجود تا حال عمل درآمد نہیں ہوا،وزیراعظم نےایکسپورٹرز کامال روکے جانے کی اطلاعات کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ گڈز ٹرانسپورٹ سمیت ایکسپورٹرز کا مال نہیں روکا جانا چاہیے، اجلاس کے دوران کابینہ ارکان نے کہا کہ ٹرک اڈوں پر ٹرانسپورٹرز کے ہوٹل کے ہوٹل بند ہیں جس کی وجہ سے ڈرائیورز کچھ کھا پی نہیں سکتے، جس پر اجلاس کے دوران ٹرانسپورٹرز کے لئے مخصوص ڈھابہ ہوٹلز کھولے جانے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں 6 نکاتی ایجنڈے پر بات ہوئی،وزیراعظم نے کورونا وباء پر قابو پانے کے حوالے سے کابینہ کو اعتماد میں لیا، پاکستان میں 1865 کورونا وبا کے کیسز رجسٹرہوئے،منگل کے دن تک 25 افراد کی کورونا سے اموات ہو چکی ہیں ، 58 افراد کورونا سےصحت یاب ہوچکےہیں،کورونا وباءپر قابو پانےکیلئےوزیراعظم نے 2 پرانگ سٹریٹجی اپنانے کو کہا،کابینہ اجلاس میں چاروں صوبوں میں گڈز ٹرانسپورٹ کھولنے کا فیصلہ ہوا،سندھ میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے گڈز ٹرانسپورٹ کو مسائل کا سامنا ہے،وزیراعظم نے رینجرز کو سندھ میں گڈز ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی،کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے ساتھ صوبائی اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو حسن سلوک کی ہدایت کی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں