کورونا کی جنگ ,ملک میں متاثرہ افرادکی تعداد 1847ہو گئی

اسلام آباد( پی این آئی) کورونا وائرس دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے جبکہ پاکستان میں بھی اس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1847 ہو گئی۔سندھ کے شہر حیدر آباد میں تبلیغی جماعت کے مزید 54 افراد میں کورونا وائرس کی

تصدیق ہو جانے کے بعد تبلیغی جماعت سے وابستہ مریضوں کی تعداد 90 ہو گئی۔کراچی، جیکب آباد اور جامشورو میں بھی مزید کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد سوا 6 سو سے زائد ہو گئی۔محکمۂ صحت نے تبلیغی جماعت کے مزید 54 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کر دی ہے، تبلیغی جماعت سے وابستہ 200 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے تھے۔اب حیدر آباد میں کورونا وائرس کے مثبت ٹیسٹ کی تعداد 94 ہو گئی ہے، جن میں سے 90 کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے۔تبلیغی مرکز سے کوہسار اسپتال منتقل کیے گئے چینی باشندے میں ہفتے کے روز کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد تبلیغی مرکز میں قیام پذیر تمام افراد کو محدود کر دیا گیا تھا جن کے محکمۂ صحت نے ٹیسٹ کے لیے نمونے بھی حاصل کیے ہیں۔کراچی میں کورنا وائرس کے 45 نئے کیسز کی تصدیق کے بعد شہرِ قائد میں کل مریضوں کی تعداد 294 ہو گئی ہے، جبکہ جامشورو میں 2 اور ایک کیس جیکب آباد میں سامنے آیا ہے۔محکمۂ صحت سندھ کے مطابق صوبے میں کورونا کے61 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی تعداد 627 ہو گئی ہے جبکہ 41 کورونا سے متاثرہ افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔کراچی میں کورونا وائرس سے متاثرہ 3 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اور سندھ میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 6 ہو چکی ہے۔کراچی میں کورونا سے صحت یاب مریضوں میں صوبائی وزیر سعید غنی بھی شامل ہیں۔پنجاب میں بھی کورونا وائرس کے ناصرف نئے کیسز میں بلکہ اموات میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس سے مزید 3 اموات ہونے کے بعد صوبے میں اس وائرس سے انتقال کر جانے والوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔پنجاب میں جاں بحق ہونے والے ان 3 افراد میں ایک خاتون اور 2 مرد شامل ہیں، جبکہ صوبے میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 651 ہو گئی ہے۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد خیبر پختون خوا میں 217، بلوچستان میں 154، گلگت بلتستان میں 141، اسلام آباد میں 51 اور آزاد کشمیر میں 6 ہو چکی ہے۔ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 25 فروری کو رونما ہوا تھا، اس وائرس سے متاثرہ 76 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 11 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔کورونا وائرس سے ملک بھر میں کل 25 اموات ہو چکی ہیں، اس وائرس سے پنجاب میں 9، سندھ میں 8، خیبر پختون خوا میں 5، گلگت بلتستان میں 2 اور بلوچستان میں ایک مریض انتقال کر چکا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close