کورونا کیسز کی بڑھتی تعداد،چین سے امدادی سامان اور ماہرڈاکٹرز کی ٹیم پاکستان روانہ

اسلام آباد(پی این آئی)چین سے ہزاروں کورونا ٹیسٹنگ کٹس اور ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی چین کی طرف سے بھجوایا جانے والا امدادی سامان وصول کرنے اور ٹیم کو خوش آمدید کہنے کے لیے ائیرپورٹ پہنچے۔اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ چین نے ایک پھر دنیا

کو دکھا دیا کہ چین پاکستان کا دوست ہے، چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں چین کی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے چین گیا تھا، آج میں یہاں چین کی طرف سے بھیجے گئے امدادی سامان اور میڈیکل ٹیم کو رسیو کرنے آیا ہوں، ہم امداد سامان، طبی آلات اور میڈیکل ٹیم بھیجنے پر چینی حکومت کے شکر گزار ہیں۔اس سے قبل ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ چین کورونا وائرس پر قابو پانے کی کوششوں میں پاکستان کی مدد کر رہا ہے، چین اب تک 12ہزار ٹیسٹ کٹس، 3 لاکھ ماسک اور 10 ہزارحفاظتی سوٹ دے چکا ہے، اس کے علاوہ چینی حکومت نے 40 لاکھ ڈالرکورونا وائرس کےلیے الگ اسپتال بنانے کے لیے بھی دیئے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ چینی حکومت کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے امدادی سامان بھیج رہی ہے، امدادی سامان خصوصی طیارے سے آج اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچے گا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سیکریٹری خارجہ امدادی سامان وصول کریں گے۔دفتر خارجہ کی ترجمان کے مطابق کورونا ماہرین پر مشتمل چینی ڈاکٹروں کی 8رکنی ٹیم بھی اسلام آباد پہنچے گی، چینی ڈاکٹروں کی یہ ٹیم دو ہفتے پاکستان میں گزارے گی، چینی ڈاکٹرز پاکستانی طبی ماہرین کواپنے تجربات کی روشنی میں مشورے دیں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کا بتانا ہے کہ چینی ڈاکٹرز بتائیں گے کہ چین کس طرح سے کوروناپرقابو پانے میں کامیاب ہوا، چین کی میڈیکل ٹیم ہماری صلاحیت کو مستحکم کرنے کے لیے چین سے طبی سامان بھی لائے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ سنکیانگ حکومت نے حکومت سندھ کو بھی 50 ہزار ماسک فراہم کیے ہیں جب کہ چین سے نجی ذرائع سے عطیہ کردہ رقم بھی پاکستان پہنچ چکی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ علی بابا فاؤنڈیشن اورجیک ما فاؤنڈیشن نے 50 ہزار ٹیسٹ کٹس اور5 لاکھ ماسک عطیہ کیے، چین نے 67 ملین روپے کے 2 ٹن ماسک،ٹیسٹ کٹس،وینٹی لیٹرز اور طبی حفاظتی لباس بھی مہیا کیے ہیں۔خیال رہے کہ چین سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی سامان کی تیسری کھیپ آج کراچی پہنچ چکی ہے۔،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں