مقبول ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے کورونا وائرس سے متعلق کووڈ-19 ایپ اور ویب سائٹ لائونچ کردی۔

یورپ(پی این آئی)مقبول ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے کورونا وائرس سے متعلق تصدیق شدہ معلومات کے لیے کووڈ-19 ایپ اور ویب سائٹ متعارف کرادی۔عالمی وبا کورونا نے جب سے پوری دنیا میں حملہ کیا تب سے ہی سوشل میڈیا پر اس سے متعلق بہت سے جھوٹی معلومات اور افواہیں گردش کر رہی ہیں، ایسے میں اس کے

توڑ کے لیے ایپل کمپنی نے بھی کووڈ 19 ایپ اور ویب سائٹ متعارف کرائی ہے جہاں سے صارفین مصدقہ معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔کمپنی کے مطابق ایپ اور سائٹ سی ڈی سی، کورونا وائرس ٹاسک فورس اور ایف ای ایم اے کے اشتراک سے بنائی گئی ہے جس میں صارفین کے لیے احسن طریقے سے آگاہی اور رہنمائی فراہم کی گئی ہے۔صارفین ایپل کووڈ-19 کو ایپ اسٹور سے حاصل کر سکتے ہیں جب کہ سائٹ کے لیے https://www.apple.com/covid19/ پر کلک کرسکتے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ ایپ اور سائٹ دونوں پر صارفین رابطہ کرکے اپنے سوالات پوچھ سکتے ہیں، اپنی اسکریننگ کرسکتے ہیں اور ساتھ ہی وائرس سے متعلق اہم معلومات، تحقیق اور مطالعہ بھی جان سکتے ہیں۔ایپل کمپنی کی جانب سے کوشش کی جارہی ہے کہ صارفین ایپ اور سائٹ کے ذریعے حقائق سے آگاہ رہیں، اس پر وائرس سے بچاؤ کے لیے تمام تر احتیاطی تدابیریں بھی تفصیلی بیان کی گئی ہیں۔ان سب کے علاوہ کمپنی نے یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ دونوں کو استعمال کرنے کی صورت میں صارفین کے خصوصی ڈیٹا کی حفاظت کی جائے گی جس میں صارف کا نام اور آئی ڈی وغیرہ شامل ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close