کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ، تبلیغی اجتماع انتظامیہ نے تبلیغی جماعتوں پر پابندی لگا دی ، کیا ہدایات جاری کر دی گئیں؟

لاہور(پی این آئی) تبلیغی اجتماع انتظامیہ نے تمام نقل وحرکت روکنے کا فیصلہ کرلیا، انتظامیہ نے ہدایت نامہ جاری کیا کہ تبلیغی جماعتیں جہاں ہیں وہیں رک جائیں، تبلیغی جماعتیں بیان، گشت اور مجمع لگانے سے گریز کریں، تمام جماعتیں انتظامیہ سے تعاون کریں۔ تفصیلات کے مطابق تبلیغی اجتماع انتظامیہ نے تمام نقل وحرکت

روکنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔تبلیغی جماعت رائیونڈ نے انتظامیہ سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا۔ ہدایت نامے میں ملک بھر میں تبلیغی جماعتوں کے معززین کو آگاہ کیا گیا ہے کہ تبلیغی جماعتیں جہاں ہیں وہیں رکیں۔ تبلیغی جماعتوں میں شامل معززین بیان، گشت اور مجمع لگانے سے گریز کریں۔ تمام جماعتیں انتظامیہ سے تعاون کریں۔ واضح رہے گزشتہ روز بارہ کہومیں تبلیغی جماعت کے7 افراد میں وائرس کی تصدیق کی گئی۔پاکستان کے دو علاقے ایسے ہیں جہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے اگر کہا جائےکہ یہ دو علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں تو غلط نہ ہوگا۔ جس میں مردان اور کوٹ ہتھیال کا علاقہ شامل ہیں ۔ دونوں علاقوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان میں کورونا سے 8 ہلاکتیں، کیسز کی مجموعی تعداد 1100 سے بھی تجاوز کرگئی۔جمعرات کوپاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے 25 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان میں مجموعی کیسز کی تعداد 1102 تک جا پہنچی ہے ، 8 افراد وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔ایک روز قبل راولپنڈی میں زیر علاج خاتون انتقال کرگئی تھیں، خاتون بیرون ملک سے وطن واپس آئی تھیں اور 21 مارچ سے زیر علاج تھیں۔خاتون کے انتقال سے پنجاب میں کورونا سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 2 ہوگئی تھی اس سے قبل خیبرپختونخوا میں 3، بلوچستان، گلگت بلتستان اور سندھ میں ایک ایک ہلاکت ہوئی ہے۔پاکستان میں مہلک وائرس سے اب تک 22 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جن میں سے 14 کا تعلق سندھ، 6 کا گلگت بلتستان اور 2 کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close