تازہ ترین

کورونا وائرس،قیمتی جانوں کو نگلنے کا سلسلہ جاری ، راولپنڈی میں خاتون جاں بحق،ہلاکتوں کی تعداد8 ہو گئی

راولپنڈی (پی این آئی)کورونا وائرس کے باعث راولپنڈی کے ہسپتال میں زیرعلاج خاتون جاں بحق ہوگئی،کمشنر راولپنڈی نے کورونا سے خاتون کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی،پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد8 ہو گئی ۔نجی ٹی وی ز کے مطابق پاکستان میں کورونا کے وار

جاری ہیں ،راولپنڈی کے ہسپتال میں زیرعلاج ایک اور خاتون جاں بحق ہوگئی ،کمشنر راولپنڈی نے کورونا سے خاتون کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی،پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد8 ہو گئی ۔کمشنر راولپنڈی کاکہناہے کہ جاں بحق خاتون شاہدہ 21 مارچ سے ہسپتال میں زیرعلاج تھی ،متاثرہ خاتون برطانیہ سے پاکستان آئی تھی ،خاتون کا تعلق سوہاوہ سے ہے ،میت سوہاوہ روانہ کردی گئی ۔خیال رہے کہ کورونا وائرس نے اس وقت دنیا میں قیمتی جانوں کو نگلنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور ہر طرف خوف کا سماں ہے جبکہ پاکستان کی تمام صوبائی حکومتوں کی جانب سے لاک ڈاؤن بھی کر دیا گیاہے تاہم اب پاکستان میں کورونا کے مزید نئے کیسز سامنے آگئے ہیں جس کے بعد مجموعی تعداد 1000 ہو گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں