پاکستان(پی این آئی) میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 892 ہو گئی، کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد سب سے زیادہ ہیں جہاں اس وائرس کے کیسز کی تعداد 399 ہو گئی ہے۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 249، بلوچستان
میں 110، گلگت بلتستان میں 80، خیبر پختون خوا میں 38، اسلام آباد میں 15 اور آزاد کشمیر میں ایک کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملک بھرمیں کورونا وائرس سے متاثرہ 6 افراد انتقال کر چکے ہیں جبکہ 6 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔واضح رہے کہ کورونا کے مہلک وائرس سے بچاؤ کے لیے پورا ملک بند ہے، سندھ، پنجاب اور گلگت بلتستان کے بعد بلوچستان میں بھی 7 اپریل تک لاک ڈاؤن کا آغاز ہو چکا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں