برطانوی پارلیمنٹ کا لاشیں جلانے کا فیصلہ تبدیل، مسلمانوں پر اطلاق نہیں ہوگا، مسلمان ایم پی ناز شاہ کی بڑی کامیابی

لندن (خادم حسین شاہین) برٹش مسلم پارلیمنٹیرین ناز شاہ کی عظیم کامیابی ،ویسٹ بریڈ فورڈ کے علاقے سےلیبر پارٹی کی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نےبرطانیہ میں مقیم مسلمانوں کی نمائندگی کرتے ہوئے پارلیمینٹ میں بل پیش کیا تھا کی کورونا وائرس سے فوت ہونے والے مسلمانوں کو ان کے مذہبی عقیدے کے مطابق جلایا

نہیں جائے گا بلکہ دفنایا جائے گا۔آج اس بل پر بحث ہوئی اور برٹش پارلیمینٹ نے لوگوں گا غصہ اور ناراضگی دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ سنا دیا ہے کہ کرونا وائرس سے فوت ہونے والوں کو جلائے جانے کا فیصلہ واپس لیا جاتا ہے۔ ا س فیصلے کو ناز شاہ کی بہت بڑی کامیابی سمجھا جاتا ہے جس نے یہ تحریک شروع کی تھی اور جو اس تحریک کو لیڈ کر رہی تھی۔اس فیصلے سے برطانیہ میں مقیم مسلمانوں میںاطمینان کی لہر دوڑ گئی ہے اور اس کا سہرا ناز شاہ کے سر ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close