پنجاب حکومت کا 14 دن کیلئے صوبے میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ

لاہور (پی این آئی)سندھ کے بعد اب پنجاب حکومت نے بھی 14 دن کیلئے صوبے میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیاہے ،جس کا اعلان کچھ ہی دیر میں کیے جانے کا امکان ہے ۔تفصیلات کے مطابق ملک میں اس وقت کورونا کے کیسزکی تعداد 803 ہو گئی ہے جبکہ پنجاب میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 225 تک جا پہنچی ہے

، صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب حکومت نے 14 روز کا لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔ لاک ڈاؤن کے دوران مڈیکل سٹورز اور اشیائے خودرنوش کی دکانیں کھلی رکھی جائیں گی ۔لاک ڈاؤن کا فیصلہ کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیاہے اور اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کو بھی اعتماد میں لے لیا گیاہے ۔ لاک ڈاؤن کا حتمی اعلان کچھ ہی دیر میں کیا جائے گا۔پنجاب حکومت کی جانب سے اس سے قبل دو روز کیلئے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close