اسلام آباد(پی این آئی) کل پاکستان میں 55 افراد میں مہلک کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 15 ، اسلام آباد میں 2، پنجاب میں 18 ، بلوچستان میں 11 اور گلگت بلتستان میں 9 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق
اس وقت سندھ میں 253 ، بلوچستان میں 92 ، خیبرپختونخوا میں 23 ،اسلام آباد میں 10 ، گلگت بلتستان میں 30 ، پنجاب میں 96 اور آزاد کشمیر میں 1 مریض موجود ہےیاد رہے کہ ترجمان محکمہ صحت سندھ سے جاری کردہ بیان کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کےمزید 15 مریض سامنے آ گئے جس کے بعد کراچی سے رپورٹ ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 98 ہو گئی ہے جبکہ سندھ بھر سے اب تک کرونا وائرس کے 253 مریض سامنے آ چکے ہیں جن میں سے 4 مریض صحتیابی کے بعد ڈسچارج ہو چکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں