سرینگر (پی این آئی) حریت رہنما یاسین ملک کی والدہ اور ہمشیرہ نے کہا ہے کہ یاسین ملک 4 روز سے تادم مرگ بھوک ہڑتال پر ہیں ، انہوں نے وصیت کی ہے کہ مرنے کے بعد ان کے اعضا عطیہ کردیے جائیں۔کشمیری رہ نما یاسین ملک کی ہمشیرہ اوروالدہ نے سرینگرمیں ہنگامی پریس کانفرنس کی۔ یاسین ملک کی والدہ
نے بتایا کہ یاسین ملک 4 دن سے تادم مرگ بھوک ہڑتال پر ہیں،یاسین ملک نے کہا ہے کہ یہ شاید ان کی آخری ملاقات ہو،ان کے مقدمے میں نہ انہیں اور نہ ہی ان کے وکیل کو س±نا جا رہا ہے۔یاسین ملک کی ہمشیرہ نے بتایا کہ ان کے بھائی نے اپنے واکیل سے مقدمے کی پیروی چھوڑنے کا کہہ دیا ہے، یاسین ملک نے وصیت کی ہے وہ کشمیر کی آزادی کیلئے اپنی جان دیں گے اور کسی صورت سرنڈر نہیں کریں گے۔ ہمشیرہ نے بتایا یاسین ملک نے وصیت کی ہے کہ مرنے کے بعد ان کے اعضا عطیہ کردیے جائیں ۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں