کرونا وائرس بے قابو، پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد کتنی ہو گئی؟ حکومت نے خوفناک انکشاف کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کرونا وائرس دنیا کے 176ممالک میں پہنچ گیاہے جن میں متاثرہ لوگوں کی تعداد دو لاکھ بیس ہزار سے زائد ہو گئی ہے ،پاکستان میں کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز 326ہوگئے ہیں جبکہ دو پاکستانی انتقال کر گئے ہیں ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈ یا کرونا وائرس کے نتیجے میں اموات کی غلط خبریں نہ دے بلکہ مصدقہ اطلاعات فراہم کرے ۔انہوں نے کہا کہ چین نے بہت تیزی سے اس وبا پر قابو پا یا ہے اور ہمیں ان کے تجربے سے سیکھنے کی ضرورت ہے ،صدر مملکت کا دورہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی اور اب طے پایا ہے کہ چینی ماہرین آئندہ چند روز میں پاکستانی ماہرین کو اس وبا سے نمٹنے کے لیے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے طریقہ کار بتائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کی آگہی کے لیے نیشنل ڈیش بورڈ بنا دیا ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں