ایک دن میں پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں 200فیصد اضافہ ، پورے ملک میں ہلچل مچا دینے والی خبر آگئی

کراچی (پی این آئی) سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 146ہوگئی ہے۔ سینیٹر مرتضیٰ وہاب کے مطابق متاثرہ افراد میں 119افراد ایران سے آنے والے زائرین ہیں جنکو سکھر میں رکھا گیا ہے جبکہ 26مریض کراچی میں اور 1مریض حیدرآباد میں موجود ہے۔پاکستان میں گزشتہ روز مریضوں کی مجموعی

تعداد 52 تھی اور اب اس تعداد میں دوسو فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔اس کے بعد سندھ حکومت نے بین الصوبائی سرحدیں بند کرنے پر غور شروع کردیاہے اسی سلسلے میں وزیراعلیٰ سندھ وزیر اعظم کو تجاویز دیں گے۔ سندھ میں تیزی سے بڑھتے کورونا وائرس کے باعث صوبائی حکومت نے انتہائی اقدامات پر غور شروع کردیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے ویڈیو کانفرنس اجلاس میں وفاقی حکومت کو بین الصوبائی بارڈرز بند کرنے کی تجویز دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے کراچی کے لیے بین الاقوامی پروازیں بھی بند کرنے کی تجویز دی ہے تاہم فیصلوں اور تجاویز کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پریس کانفرنس کریں گے۔حکومت سندھ نے کورونا وائرس کے لیے 10 ہزار ٹیسٹنگ کٹس منگوا لی ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر ٹویٹ کیا ہے جس میں ان کاکہناہے کہ صوبائی حکومت نے ایک نجی اسپتال کے تعاون سے کورونا وائرس کے لیے 10 ہزار ٹیسٹنگ کٹس منگوا لی ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس تشویشناک حدتک تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے دوسرے صوبوں میں آنے کا بھی خطرہ ہے، حکومتِ سندھ اس حوالے سے اقدامات کر رہی ہے لیکن ابھی تک وائرس پر قابو نہیں پایا جسکا ہے۔اور اب تشویشناک صورتحال سامنے آئی ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے شکار مریضوں کی تعداد 146ہوگئی ہے۔ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 146ہوگئی ہے۔ سینیٹر مرتضیٰ وہاب کے مطابق متاثرہ افراد میں 119افراد ایران سے آنے والے زائرین ہیں جنکو سکھر میں رکھا گیا ہے جبکہ 26مریض کراچی میں اور 1مریض حیدرآباد میں موجود ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close