کوروناوائرس،وزیراعظم کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات، دونوں کا مصافحہ کرنے سے گریز

اسلام آباد (پی این آئی ) وزیراعظم عمران خان سے آج مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کی ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات میں ملک میں کرونا وائرس کی روک تھام سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے مولانا طارق جمیل سے کرونا وائرس سے بچاؤ کےلیے دعا کی بھی اپیل کی۔انہوں نے مذہبی امور کے لیے

کردار ادا کرنے کی بھی اپیل کی۔مولانا طارق جمیل علمائے کرام سے ملاقاتیں کریں گے۔علاوہ ازیں مولانا طارق جمیل سے امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعاؤں کی درخواست کی۔وزیراعظم نے مدارس میں علمائے کرام کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔اس ملاقات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک تصویر بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں مولان طارق جمیل عمران خان کی جانب ہاتھ بڑھا رہے ہیں تاہم عمران خان دور سے ہی سلام کا جواب دے رہے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں دونوں نے کرونا وائرس کے پیش نظر مصافحہ نہیں کیا۔وزیراعظم نے مولانا طارق جمیل کو صوفے پر بیٹھنے کا اشارہ کیا۔۔قبل ازیں مولانا طارق جمیل نے کرونا وائر س سے بچاوٴ کیلئے اسلامی طریقہ کار بتایا۔ مولانا طارق جمیل نے اپنی ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ ایک خطرناک بیماری نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔آڈیل نہیں ہے ، دنیا امتحان کی جگہ ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ہم تمہے ضرور آزمائیں گے، آخر موت ہے۔ طارق جمیل کا کہنا ہے کہ جن لوگوں پر مصیبت آئے اور وہ شور نہ مچائے اس کے لئے آخرت میں خوش خبری ہے۔ حضرت محمد ﷺ سے زیادہ اللہ پر کسی کا یقین نہیں ، جب حضور ﷺ مدینہ کی ہجرت کیلئے نکلے تو ایک کافر کو اپنا گائیڈر رکھا جو پہاڑی راستوں کو جانتا تھا۔س لئے ہمیں بھی اللہ پر توکل ہونے کے ساتھ ساتھ احتیاطی تدابیر اپنانی چاہیے۔موت کا تعلق کسی وائرس سے نہیں ہے ، احتیاطی تدابیر دو طرح کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلا طریقہ سنت رسول کے مطابق ہے ۔ اس کے مطابق ہم صبح گھروں سے نکلنے سے پہلے صدقہ کرکے نکلیں ۔ انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں کہ صدقے میں بکرا دیا جائے ۔ ہر آدمی اپنی حیثیت کے مطابق صدقہ دے سکتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں