صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی چینی ہم منصب شی جن پنگ کی دعوت پر 16 مارچ اور 17 مارچ کو چین کا دو روزہ دورہ کریں گے۔ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر صدر مملکت کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر منصوبہ بندی و
خصوصی اقدامات سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی چین جائیں گے۔اعلامیے کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی اپنے دورے میں چینی صدر شی جن پنگ کے علاوہ دیگر حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے اور اس دوران کئی شعبوں پر مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘چینی حکام اور عوام کی کووڈ-19 کے پھیلاؤ سے نمٹنے اور محدود کرنے کی کوشش کے بعد صدر مملکت کا یہ پہلا دورہ ہے جس کا واحد مقصد چینی حکومت اور عوام کے ساتھ پاکستان کے تعاون اور یک جہتی کا اظہار ہے’۔مزید کہا گیا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کے تاریخی تعلق اور تعاون کو مزید بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا اور دونوں ممالک کی قیادت کو باہمی تعلقات، خطے اور بین الاقوامی معاملات کا جائزہ لینے کا موقع ملے گا۔خیال رہے کہ چین میں گزشتہ برس دسمبر میں شروع ہونے والے کورونا وائرس کے بعد کئی دنوں تک پاکستان اور چین کے درمیان فضائی رابطہ معطل کردیا گیا تھا تاہم چین میں کئی پاکستانی پھنسے ہوئے تھے جو بعد ازاں واپس آئے۔چین نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرتے ہوئے ووہان شہر کو لاک ڈاؤن کیا اور طبی سہولیات ریکارڈ وقت میں ممکن بنائیں اور اب چین میں کورونا وائرس کے کیسزکی تعداد میں بڑے پیمانے پر کمی ہوئی ہے۔کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد پاکستان کی جانب سے اعلیٰ سطح کا یہ پہلا دورہ ہوگا جس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر وفاقی وزرا شامل ہوں گے۔کورونا وائرس چین میں 19 دسمبر کو رپورٹ ہوا تھا اور عالمی ادارہ صحت نے 11 مارچ کو عالمی وبا قرار دیا، جس سے اب تک دنیا بھر میں ایک لاکھ 56 ہزار 400 افراد متاثر اور 5 ہزار 833 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔چین سمیت دنیا بھر میں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی ہزاروں میں ہے اب تک موصول ہونے والی رپورٹس کے مطابق 73 ہزار 968 افراد اس وائرس ے نجات حاصل کرچکے ہیں۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں